• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریپڈ بس سروس میں سہولیات‘ معذور افراد عدالت عالیہ پہنچ گئے

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورمیں شروع ہونیوالی ریپڈ بس سروس میں خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی گئی اورعدالت عالیہ پشاورکے دورکنی بنچ نے  رٹ پٹیشن پر خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری‘ سیکرٹری ٹرانسپورٹ‘ سیکرٹری پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا‘ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس محمدایوب خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے عرفان اللہ سمیت گیارہ معذوروں کی جانب سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پران کے وکیل جاوید اختر نے عدالت کو بتایاکہ درخواست گزار پشاورکے رہائشی ہیں اورصوبائی حکو مت نے پشاورمیں ریپڈ بس سروس کے منصوبے پرکام کاآغاز کیاہے ‘رٹ میں کہاگیاہے کہ درخواست گزار معذورافراد ہیں اورپشاورہونے کے باوجود صوبائی حکومت ان کیلئے ٹرانسپورٹ کی کوئی سہولت نہیں دے رہی لہٰذاریپڈبس سروس کے نئے منصوبے میں خصوصی افراد کیلئے بس پر چڑھنے اوراترنے کیلئے خصوصی سہولت فراہم کی جائے ا ورہرسٹاپ پرمعذوروں کیلئے علیحدہ راستہ بنایاجائے تاکہ وہ وہیل چیئرکے ذریعے بس میں چڑھ اوراترسکیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے رٹ پٹیشن کی ابتدائی سماعت کے بعد صوبائی حکومت سے جواب مانگ لیا۔
تازہ ترین