• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے،ہارون میمن

سکھر (بیورو رپورٹ)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ پٹرول اور ڈیزل کو مہنگا کرنا تاجروں اور عوام کیلئے ناقابل قبول ہے۔ وزیر اعظم اس اضافے کو فوری طور پر واپس لیں۔ وہ اپنے دفتر میں تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کے نرخ مزید بڑھا کر تاجروں اور عوام کیلئے حکومت نے نئی مشکلات پیدا کردی ہیں جس کے نتیجے میں اشیائے ضرورت سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کیے گئے اضافے کو فوری طور پر واپس لے بصورت دیگر تاجر برادری عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیگی۔ اس موقع پر گلزار بھٹو ،حاجی صابر ، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، محمد زاہد یامین ، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، برکت علی سولنگی ، عبدالرحیم سیٹھی، زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی ،شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن ، رضوان لالا جندہ و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بلا جواز اضافہ کرکے تاجروں اور عوام کو مہنگائی کی مزید دلدل میں دھکیلنے کی جو کوشش کی ہے وہ عوامی مفادات کے خلاف ہے۔
تازہ ترین