• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کا لعل شہبازقلندر کے مزار کا دورہ، تعلقہ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت

کراچی(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےسیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار کا دورہ کیااور تعلقہ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔تفصیلات کے مطابق جائے دھماکہ کے دورے کے دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پوری قوم کو مل کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرناہوگا، زخمیوں کا علاج حکومت سندھ کی ترجیح ہے،سی ون 30اسٹینڈ بائی پر ہے اگر ضرورت پڑی کو استعمال کریں گے، زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
تازہ ترین