• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز قلندر کے مزار پر دھماکا،حکومت کے حفاظتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی

کراچی (خرم احمد /اسٹاف رپورٹر )حکومت کی جانب سے تمام تر دعوں کے باوجود سندھ بھر میں مزارات و زائرین کی حفاظت کے لیے تاحال کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے اور دہشتگردوں نے جمعرات کو لال شہباز قلندر کے مزار پر دھماکا کرکےان کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے ،دہشتگرد اپنی مذموم کارروائیوں کے لیے جمعرات کا ہی انتخاب کرتے ہیں کیونکہ زائرین کی بڑی تعداد مزارات پر حاضری دیتی ہےجو دہشتگردوں کے لیے آسان ہدف ہوتی ہے۔صوبہ بھر میں سیکڑوں مزارات و درگاہوں،چرچ، مساجد وامام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی فورس نہیں بنائی گئی اور پولیس وانتظامیہ جانب سے صرف چندایک مزارات پر عرس کے موقع پر سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے،تاہم مزارات کے اطراف پارکنگ، تجا وزا ت کی بھرمار و دیگر وجوہات کی بناپر ماضی میں بھی دہشت گرد فائدہ اٹھا چکے ہیں اسکے باوجود قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کی ہے جبکہ کسی بھی افسوسناک واقعے کے بعدحسب معمول وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام صرف نوٹس لیے جانے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔
تازہ ترین