• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق کا قومی اسمبلی کے چھوٹے ملازمین کے لیے مراعات کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے چھوٹے ملازمین کے لئے کئی مراعات کااعلان کیا ہے۔ سردار ایاز صادق سے قومی اسمبلی کے نان گزیٹڈملازمین کے وفد نے ملاقات  کی، سپیکرنے کہاکہ میرٹ ، قابلیت،سینیارٹی اور محکمانہ تربیت میں نمایاں مقام حاصل کرناہی اگلے گریڈمیں ترقی پانے کا معیار ہو گا، اگرچہ قواعد کے مطابق 50فیصد کوٹہ ڈائریکٹ بھرتی کے لیے مختص کیا گیا ہے اگر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مجھے قابل اور اچھی کارکردگی والے لوگ ملے تومیں اُن کو ترجیح دوں گا۔نان گزیٹڈملازمین نے اپنے مسائل کھل کر بیان کیے جس پر سپیکرقومی اسمبلی نے پانچ دن کے اندر اُن کے مسائل کے موزوں حل کی یقین دہانی کروائی۔ سردار ایاز صادق نے کہاکہ عارضہ قلب ، فالج سمیت دیگر موزی امراض میں مبتلاملازمین کے بچوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔  
تازہ ترین