سابق جرمن حکمران ایڈولف ہٹلر کے زیر استعمال فون اس ہفتے نیلامی کےلیے امریکی ریاست میری لینڈ میں پیش کیاجائےگا ۔
ایڈولف ہٹلرنے یہ فون جنگ عظم دوئم کےدوران استعمال کیا تھااور اسی فون کےذریعےلاکھوں افرادکی موت کے احکامات جاری کیےگئے۔
ابتدامیں یہ فون سیاہ رنگ کاتھاجس پر اب سرخ رنگ کردیا گیا ہے ۔ فون کے پچھلےحصےپرنازی پارٹی کا نشان اورایڈولف ہٹلرکانام بھی کھدا ہے۔
منتظمین نے فون 2سے3لاکھ ڈالرکےدرمیان نیلام ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔