• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون میں غیر رجسٹرڈ گیسٹ ہاؤسز کی بھرمار

Unregistered Guest Houses On The Rise In Sehwan
سیہون دھماکے کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، خود کش حملہ کرنے والا کون تھا، سہولت کار کون تھے؟ کہاں سے آئے، کہاں رکے، کہاں گئے؟ کچھ پتا نہ چل سکا۔

سیہون میں سو سے زیادہ غیر رجسٹرڈ گیسٹ ہاؤس ہیں جہاں ٹھہرنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا، سیہون شریف میں درگاہ لعل شہباز قلندر پر ہزاروں زائرین کی آمد کا سلسلہ معمول کی بات ہے جن کی اکثریت شہر کے اہم مقامات اور گلی محلوں میں جابجا قائم گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرتی ہے،تاہم ان تین سو سے زائد گیسٹ ہائوسز میں سے سو سے زائد غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ہیں۔

سیہون شریف میں دہشت گردی کے واقعے نے جہاں کئی المیے جنم دیئے ہیں وہیں متعدد سوالات بھی پیدا ہوئے ہیں جن میں سے ایک سوال یہ بھی ہے کہ یہ غیر رجسٹرڈ گیسٹ ہاؤسزکس طرح چل رہے ہیں؟

پولیس ان گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرنے والوں کا ڈیٹا کس طرح چیک کرتی ہے ؟کیاممکنہ خود کش بمبار ان ہی گیسٹ ہاؤس میں تو نہیں ٹھہرا تھا؟

انتظامیہ کا یہ بھی کہناہے کہ وہ وقتاً فوقتاً ان گیسٹ ہائوسز کی تلاشی بھی لیتے رہتے ہیں۔
تازہ ترین