کرا چی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ سانحہ سیہون کے شہدا کی باقیات کی بے حرمتی کی اطلاعات باعث تشویش اور متاثرہ خاندانوں کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے، واقعہ کی غیرجانبدارنہ تحقیقات کرکے غفلت برتنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ سانحہ سیہون کے شہداءکی باقیات کی بے حُرمتی انسانیت کی تذلیل ہے،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، سیہون سانحہ جہاں کرائے کے قاتلوں کے ذریعہ ملک کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کیلئے ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے،وہاں پر سکیورٹی کے نام پراربوں روپے خرچ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے،انہوں نے زوردیا کہ حکومت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اورقیام امن سمیت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صرف مساجد ومدارس کے خلاف کارروایاں کرنے کی بجائے قومی ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔