سکھر (بیورو رپورٹ)کمشنر سکھر/لاڑکانہ ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کیلئے اہم منصوبہ ہے جس پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی ہے، اس منصوبے سے ملک میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی اور خصوصاْ صوبہ سندھ بڑا فائدہ حاصل کرے گا۔وہ آئی بی اے سکھر کے آڈیٹوریم میں پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے منعقد ہ ایک آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے نئی نسل کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، بڑی تعداد میں ملٹی نیشنل کمپنیز سرمایہ کاری کریں گی جس سے ملک سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی انہوں نے آئی بی اے سکھر میں سی پیک منصوبے کے حوالے سے ایک ڈیسک قائم کرنے کی تجویز دی جہاں پر نوجوانوں کو اس منصوبے کے بارے میں آگاہی دی جاسکے۔ اس سے قبل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےسیمینار سے ڈائریکٹر آئی بی اے سکھر نثار احمد صدیقی،پروفیسر سکندر اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔