• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی بیاہ پر خرچ کی پابندی کا قانون نہیں بننا چاہئے، تاپسی پنو

ممبئی (جنگ ڈیسک) فلم پنک کی اسٹار تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہونا چاہئے جو شادی بیاہ پر پیسے خرچ کرنے پر پابندی عائد کرے۔ہندوستان ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے تاپسی جن کی نئی فلم رننگ شادی جمعہ کو ریلیز ہوئی ہے، نے کسی بھی چیز کے لئے قانون لانے پر سخت تنقید کی۔کانگریس کے ممبر رکن اسمبلی راجنیت رانجن کی جانب سے شادی پر مہمانوں اور کھانے کی ڈشز کی تعداد کی حد متعین کرنے کا لوک سبھا میں بل متعارف کے حوالے سے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ شادی کے موقع پر بے تحاشا پیسہ خرچ کیا جائے،مگر قانونی طور پر اس پر پابندی عائد نہیں ہونا چاہئے،ہم دراصل ہر چیز پر پابندی اور اسے محدود کرتے جارہے ہیں،یہ سب ایک دن اس مقام پر لے جائے گا جسے لوگ مزید برداشت نہیں کریں گے۔ نیت اچھی ہے مگر یہ ایک موضوعاتی چیز ہونا چاہئے،کوئی قانون یا زبردستی قاعدہ عائد ہونا چاہئے۔اداکارہ نے کہا کہ سادہ سی بات ہے، اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو خرچ کریں اور نہیں ہے تو نہ کریں۔اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں شادی سے متعلق کاروبار ہی ایسا ہے جسے کبھی بحران کا سامنا نہیں ہوا اسی لئے میں یہ کاروبار کررہی ہوں۔اداکارہ نے اصرار کیا کہ فلم رننگ شادی ایسی کمپنی کے متعلق ہے جو گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والوں کو سہولتیں فراہم کرتی ہے اور ہم یہ سب قانونی طریقے سے کررہے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ قبائلی اور عزت کے نام پر قتل کرنے والوں کی حمایت کرنے والوں کے بارے میں ان کا خیال ہے۔ تو اداکارہ نے کہا کہ ہاں یہاں اس ذہنیت کے حامل لوگ موجود ہیں، اور بھارت میں اکثریت محبت کی شادی کے خلاف ہے،ان تصورات کے حامل لوگوں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی کیونکہ میں جس خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اس میں لوگوں نے مختلف ذات اور مذاہب کے افراد سے شادی کی ہوئی ہے۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ فلم پنک کے بعد انہیں سنجیدگی سے لیا جارہا ہے اور ابھی بھی انہیں اس کیلئے سراہا جارہا ہے۔ فلم رننگ شادی میں وہ سردارنی کا کردار ادا کررہی ہیں،اداکارہ نے کہا کہ ہندی فلموں میں سردارنی کے کردار کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جاتا ہے جو کہ تکلیف دہ ہے۔ تاہم فلم رنگ شادی کے بارے دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے مرکزی کردار امیت سدھا اور ڈائریکٹر امیت رائے شادی کے رشتے پر یقین نہیں رکھتے۔امیت سدھا کا کہنا ہے کہ شائد میں کبھی شادی نہ کروں، میرے پیشے میں شادی کی گنجائش نہیں کیونکہ ہمیں زیادہ تر سفر میں رہنا پڑتا ہے۔ڈائریکٹر امیت رائے بھی ان کے ہم خیال ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم خانہ بدوشوں کی طرح ہیں، ہمارے لئے شادی اور کام میں توازن رکھنا مشکل ہے۔مگر تاپسی پنو کی رائے اس بارے میں مختلف ہے، اداکارہ کا کہنا ہے ان کی شادی تقریب بہت مختصر ہوگی اور اس میں صرف وہ لوگ شریک ہوں گے جنہیں وہ ذاتی طور جانتی ہوں گی۔
تازہ ترین