• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ فریدہ جلال نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی

لاہور(ایجنسیاں)بولی وڈ کی معروف اداکارہ فریدہ جلال نے اپنے مرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ میں بالکل صحت مند اور خوش ہوں، پتہ نہیں لوگ ایسی جھوٹی افواہیں کیوں پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے انتقال کی خبریں گزشتہ روز سے گردش کر رہی تھیں، تاہم 67 سالہ فریدہ زندہ سلامت اور بالکل صحت مند ہیں۔ انتقال کی جھوٹی خبروں کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے فوری طور پر انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ڈی این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق فریدہ جلال کا کہنا تھا میں بالکل صحت مند اور خوش ہوں، مجھے نہیں معلوم یہ جھوٹی افواہیں کہاں سے آرہی ہیں۔انہوں نے ان افواہوں کے بارے میں کہا شروع میں، میں نے ان باتوں کو مذاق کے طور پر لیا، لیکن گزشتہ 30 منٹ سے میرا موبائل فون مسلسل بج رہا ہے اور لوگ مجھ سے یہی سوال کررہے ہیں، اب میں ان سے پریشان ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ ایسی افواہیں کیوں پھیلاتے ہیں۔فریدہ جلال نے اپنے کیریئر کا آغاز 1963 میں فلم یہ راستے ہیں پیار کے سے ایک چائلد اسٹار کے طور پر کیا۔وہ اپنے کیریئر میں 200 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، جن میں ہندی سینما کی کامیاب فلم ʼدل والے دلہنیا لے جائیں گے شامل ہے، ان کی فلم سرگوشیاں بھی رواں سال ریلیز ہوگی۔فریدہ جلال نے کئی ہندوستانی ڈراموں میں بھی کام کیا جن میں شرارت اور یہ جو ہے زندگی وغیرہ شامل ہیں۔
تازہ ترین