عمرکوٹ،اسلام کوٹ ( نامہ نگاران) تھر کے لوگوں نے ہمیشہ بھوکا و پیاسا رہنے کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا،جاگیں اور اس ظلم کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں،کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، حکمران تمہیں غلام بنا کررکھنا چاہتے ہیں عوام کی مدد سے تھر کا نقشہ تبدیل کریں گےتھر میں تبدیلی کا طوفان آنیوالا ہے، تبدیلی کا پودا لگا رہے ہیں اس کا پھل آنے والی نسلیں کھائیں گی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتاتو بیگناہ لوگوں کا خون نہ بہتا حکومت کو حقیقت پسند پالیسی اپنانا ہو گی۔وہ تھرپارکرکے علاقے ڈاھلی میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تمہیں کوئی تکلیف نہیں ہوگی اور تم لوگ اپنی منزل پاؤ گئے اور میں تمہاری اس جستجو میں کندھے سے کندھا ملاکرچلوں گا، آو مل کر ایک نئی منزل کا آغاز کرتے ہیں۔