کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ کی بدحواسیاں جا ری ہیں وہ سیہون کے حملے کو سوئیڈن میں حملہ کہہ گئےجس پرسوئیڈن نے دہشتگرد حملے کے بیان پر امریکی محکمہ خارجہ سے وضاحت مانگ لی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بدحواسیاں بڑھتی جا رہی ہیں، انہوں نے سیہون کے حملے کو سوئیڈن میں حملہ قراردےدیا، فلوریڈا ریلی سے خطاب میں یورپ کے پناہ گزینوں پر بات کرتے ہوئے برسلز،نیس اورپیرس دھماکوں کاذکرکیا، پھر بولے، آپ نے دیکھا کل سوئیڈن میں بھی دھماکا ہوگیا، حملے کے بیان پر سوئیڈن کے شہری پریشان ہوگئے اور سوشل میڈیا پر پیغامات کا تانتا بندھ گیا کہ ان کے ملک میں کوئی حملہ نہیں ہوا۔