• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دختراول ایوانکا کاچھوٹا بیٹا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

Ivankas Youngest Son Became A Media Star
امریکی دختراول ایوانکا ٹرمپ کا سب سے چھوٹا بیٹا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا ہے۔ماں نے اپنے لٹل اسٹار کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

ہرماں کی طرح ایوانکا ٹرمپ کو بھی اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔ان حسین لمحات کو وہ اکثرسوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتی ہیں ۔

اپنے گیارہ ماہ کے ننھے شہزادے تھیا ڈور کی وائٹ ہاؤس میں گھنٹوں کے بل چلنے کی ویڈیو شئیر کے بعد اب انہوں نے اس کی نئی تصاویر شئیر کی ہیں ،جس میں ان کے جگر کا ٹکڑا کھلونا ہاتھی پر بیٹھا ہے ،جواس کے نانا یعنی ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کا انتخابی نشان بھی ہے۔

یہ تصاویر کچھ لوگوں کو تو بہت پسندآئیں لیکن بعض من چلوں نے نواسے کا موازنہ نانا سے کر ڈالاکیوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں ۔
تازہ ترین