• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی باڈی بلڈر نے وزنی ٹرین کھینچ کر ریکارڈ بنالیا

Russian Bodybuilder Pull Train With Her Shoulders
جسم کو تندرست و توانا رکھنے کیلئے باڈی بلڈنگ تو کئی لوگ کرتے ہیں لیکن ان صاحب کا جسم تو شاید فولادی ہے جب ہی تو ایسا ہمت والا کام کر ڈالا ہے۔

روس سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر نے288ٹن وزنی الیکٹرک ٹرین کھینچ کر ریکارڈ قائم کرلیا،ایوان سیوکن نامی باڈی بلڈر نے الیکٹرک ٹرین کو مضبوط رسی کی مدد سے1.1میٹر تک کھینچ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ریکارڈ قائم کرنے کے بعدایوان کا کہنا تھا کہ یہ کام مشکل ضرور تھا لیکن میں نے ہار بالکل نہیں مانی اور اسے زندگی کا ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایوان کئی بھاری مشینیں کھینچ کر دیکھنے والوں کو حیران کرچکا ہے۔
تازہ ترین