• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظاہرین نے ہیتھرو ائرپورٹ جانے والی ٹنل بند کردی

لندن (پی اے) ہیتھرو ائرپورٹ پر تیسرے رن وے کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ائرپورٹ جانے والی ٹنل بند کر دی۔ سڑک پر تین کاریں پارک کر دی گئیں۔ مظاہرین نے خود کو ان میں سے ایک کار کے ساتھ باندھ دیا۔ یہ ٹنل ٹرمنل ٹو اور تھری کی جانب جاتی ہے۔ جو بند کر دی گئی تاہم ایم4سپر روڈ45منٹ کی بندش کے بعد کھول دی گئی۔ دو افراد کو ہائی وے پر بدنظمی کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ اس بندش کی وجہ سے تعطل اور تاخیر ہوئی اور ٹریفک کو آئوٹ بائونڈ ٹنل کے ذریعے ائرپورٹ کی طرف موڑا گیا۔ رائزنگ اپ کمپین گروپ کے ترجمان نے کہا کہ مظاہرین ہیتھرو ائرپورٹ پر تیسرے مجوزہ رن وے کے اثرات کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کیونکہ اس سے ماحولیاتی تبدیلی ہو سکتی ہے اور لوکل ایریا پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم ایشو کو حل کرنے کے لئے اتھارٹیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ائرپورٹ ترجمان نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور یہ قانون کی حد میں ہو۔ اپنے ساتھیوں، مسافروں اور طیاروں کی سیفٹی اور سیکورٹی ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ کمپین گروپ بیک نے کہا کہ مظاہرین کا اقدام خود غرضانہ، تنگ نظری کا عکاس اور کائونٹر پروڈکٹیو ہے۔
تازہ ترین