• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہر اپر چناب پل بہہ جانے کا معاملہ، تحقیقات شروع

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )لاہور روڈ پر نہر اپر چناب کینال پر چینی کمپنی کی طرف سے بنائی جانیوالے ڈیگ آؤٹ فال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی بنیاد پر ماہ رواں کے آغاز پر کچھ عرصہ کیلئے بند کرنے کی سفارش کی تھی اس پراجیکٹ پر پانی چھوڑتے ہی ناقص میٹریل سے بننے والا پل پانی کی لہروں کیساتھ بہہ گیا ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب سید علی محسن کی سربراہی میں یونٹ کی ٹیم نے اس پراجیکٹ کے علاوہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چیانوالی ضلع گوجرانوالہ کا بھی معائنہ کیا تھا جس میں متعدد اہم اداروں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے جس کے دوران اہم پوائنٹس کی پڑتال کی گئی جس کے بعد سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کو رپورٹ بھیجی گئی کہ ان دونوں پراجیکٹس میں سکیورٹی کی خامیاں مکمل ہونے تک انہیں سربمہر کردیا جائے، دریں اثناء پل بہہ جانے کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹیوں نے بھی کام شروع کردیا ہے اور اہم شواہد اکٹھے کئے ہیں۔
تازہ ترین