• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی مساجد اور مدارس کے حل طلب معاملات کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد( نیوز ر پورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد کی مساجد اور مدارس کے حل طلب معاملات پر غور کر کے سفارشات پیش کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے کونسل ہال میں اجلاس کی صدارت  سردار محمد یوسف اور شیخ انصر عزیز نے کی۔  اجلاس میں اتفاقِ رائے سے تمام مسالک کے علما ء پر مشتمل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کمیٹی کے ارکان میں ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی، پیرممتاز نظامی، مولانا ظہور احمد علوی، مفتی عبد السلام، مولانا ابوبکر حنیف، علامہ سجاد نقوی، ڈی جی وزارتِ مذہبی امور نور سلیم شاہ، سی ڈی اے کے ڈپٹی میئر اعظم خان اور ممبر پلاننگ شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی سیکٹر کو ڈویلپ کرتے وقت مسجد کو اولیت دی جانی چاہیے اورپہلے سے موجود مساجد میں خواتین کے لیے بھی نماز کا انتظام ہونا چاہئے۔وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات نے کہا کہ مساجد کی تعمیر میں تمام ضابطوں کو پورا کیا جانا چاہیے ۔  شیخ انصر عزیز نے بتایا کہ سی ڈی اے کے ہر نئے سب سیکٹر میں ایک پلاٹ مسجد کیلئے مختص ہو گااور مساجد کی الاٹمنٹ مشاورت سے کی جائے گی۔
تازہ ترین