عمرکوٹ،اسلام کوٹ ( نامہ نگاران )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کی لہر شروع ہونیوالی ہے ،سندھ میں سیاسی و انقلابی تبدیلی کی شروعات تھرپارکر سے ہو گی جب تحریک انصاف کے پاس اقتدار آئے گا تو تھر کے بچے بھوک و افلاس اور بیماری سے مریں گے نہیں مردم شماری میں تھر کے لوگ بھرپور حصہ لیں اور الگ الگ خود کو رجسٹر کروائیں،وہ تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ ، لال مالھی ، سید کاظم علی شاہ ، جئے پرکاش اکرانی ، جاوید اعوان اور دیگر بھی خطاب کیا۔شاہ محمود نے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مخالفین نے تھر میں مجھ سے الیکشن دھاندلی کے ذریعے جیتا اور میرے جذبے اور حوصلے کو ماند کرنے کی ناکام کوشش کی میں تھر کا راستہ نہیں بھولا باربار یہاں آتا رہوں گا میں یہاں پر کچے گھروں میں بیٹھے ،کڑواپانی پینے والوں کو اپنا بنانے آیا ہوں تھر کے لوگوں کو اب متحد ہوکر ان قوتوں کے خلاف کھڑا ہونا ہے اب یہ فیصلہ تھر کی عوام نے کرنا ہے تھر کے مظلوم ، محروم ، پسے ہوئے طبقے کو اب جاگنا ہوگا جب تک تھر کے لوگ تبدیلی کے لیے کمر نہیں باندھیں گے تب تک تھرکی حالت نہیں بدلے گی ۔