گھارو (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر راجہ ریاض رند نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی اولیا ولی اللہ اور بزرگان دین کی دھرتی ہے جس سے صرف محبت اور پیار کی خوشبو آتی ہے، یہ دھرتی کسی دھشت گردی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گھارو پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں ایک لاکھ 24 ہزار انبیا آئےاور لاکھوں کی تعداد میں اولیا ولی اللہ آئے سب نے انسانیت اور بھائی چارے کی تعلیم دی کسی نے بھی نفرت اور تفرقے کی تعلیم نہیں دی مگر یہ دھشت گرد نہ انکا کوئی دین ہے نہ کوئی مذہب یہ صرف انسانیت کے دشمن ہیں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کرنے والے انسان نہیں انھوں نے کہا کہ اب اس دھشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے نہ صرف قانون نافذ کرنے والوں کو متحرک ہونا ہو گا بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ یہ دھشت گرد اور انکے سہولت کار ہمارے معاشرے میں ہمارے آس پاس موجود ہیں انکی نشاندھی کرنا ہو گی۔