کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹ فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ حکمرانوںنے سبی میلے کو منسوخ کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ قیام امن میں ناکام ہوچکے ہیں صدیوں سے ہونےوالےسالانہ میلہ کو افتتاح سے ایک روزقبل منسوخ کرنے سے دوردراز سے آنیوالے مالداروں کو نہ صرف مایوسی ہوئی بلکہ ان کامعاشی قتل ہوا ہے ترجمان نے کہاکہ حکومت کی غفلت اورنااہلی کے باعث سبی میلے پہلے ہی برائے نام رہ چکاہے جس میں مالداروں کوکوئی ریلیف نہیں دیاجاتا مالدار مویشی منڈی میں کاروبارکرکے اپنا گزارا کرتے ہیں حکمرانوں نے وہ حق بھی چھین لیا ارباب اختیار کو چاہیے کہ وہ اقتدار کوتحفظ اورطول دینے کی بجائے قیام امن کویقینی بناتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں صرف بیانات کے ذریعے سے ترقی خوشحالی اور امن نہیں آسکتا۔