• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کاتنگی کچہری کا دورہ

پشاور (نیوز رپورٹر)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے تنگی کچہری میں ہونے والے دھماکوں سے نقصانات کا جائزہ لینے اور تحصیل بار کے وکلا سے اظہار افسوس کے لئے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور وکلا کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔گزشتہ روز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ چارسدہ کی تحصیل تنگی میں کچہری کے دورے پر پہنچے تو اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ اپنے دورے میں انہوں نے سیشن جج اور سول ججز کی عدالتوں کا بھی معائنہ کیا اور خود کش دھماکے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل بار وکلا کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کے انکے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائیگا ۔ دورہ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے چارسدہ پولیس کی بہادری کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ چارسدہ پولیس نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انکو کیفر انجام تک پہنچایا ۔ پولیس کی بر وقت کارروائی سے عوام اور وکلا   بڑی تباہی سے بچ گئے ۔ 
تازہ ترین