• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچل گوٹھ میں سرکاری اراضی پر زیرتعمیر اپارٹمنٹ مسمار

Apartment Under Construction On State Land Floating Goth
افضل ندیم ڈوگر......کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میںسرکاری اراضی پر قبضہ کرکے شروع کئے گئے 8 منزلہ اپارٹمنٹس کے منصوبے کی ابتدائی تعمیرات اینٹی انکروچمنٹ سیل نے مسمار کردی ہیں جبکہپیپلزپارٹی کے مقامی رہنما اور ساتھی سمیت کئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اینٹی انکروچمنٹ سیل کے انچارج محراب کھوسو کے مطابق ان کے ادارے کے مختار کار کی جانب سے سچل گوٹھ میں واقع غازی گوٹھ میں 4 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا مقدمہ بشیر خاصخیلی اور اُن کے ساتھی رشید تگڑ کے خلاف درج کیا گیا تھا جس کے بعد اینٹی انکروچمنٹ سیل کی بھاری نفری آج صبح علاقہ پولیس کے ہمراہ وہاں پہنچی اور بھاری مشینری کے ذریعے پہلی منزل کی ابتدائی تعمیرات کو منہدم کردیا۔

پولیس کے مطابق سرکاری زمین پر قبضے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ ملزم بشیر خاصخیلی پاکستان پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار ہے جس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی کی اہم خاتون عہدیدار کا خود ساختہ پی اے مشہور ہے۔
تازہ ترین