• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بھی فٹ بال کھیلنے کے شوقین نکلے

ممبئی ( جنگ نیوز) بالی وڈ میں اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کے دلوں میں جگہ بنانے والے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے فلموں کے بعد اب فٹبال کے میدان میں بھی انٹری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کلکتہ میں اپنی آنے والی نئی فلم 'تین'کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں کام سے کچھ وقت نکال کر انہوں نے بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلی اور خوب ککس لگائیں۔ امیتابھ بچن کے فٹبال کھیلنے کے اس انداز نے یہ ثابت کردیا کہ گزشتہ دنوں شوٹنگ کے دوران لگنے والی چوٹ سے بالکل صحت یاب ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین