• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ،ڈی ایچ کیو میں ڈینٹل یونٹس، آپریشن تھیٹرز اور ایکسرے یونٹ فعال

پشاور(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چارسدہ میں  ڈینٹل یونٹس، آپریشن تھیٹرز اور ایکسرے مشینوں کو فعال کردیاگیا جبکہ انتظامیہ نے 50بستروں پر مشتمل شعبہ حادثات واتفاقیہ کو اگلے ماہ سے علیحدہ عمارت میں منتقل کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد علی کے مطابق ہسپتال میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے،ہسپتال میں 5ایکسرے مشینوں کو فعال کرنے کے علاوہ ناکارہ بیڈز، وہیل چیئرز اور سٹریچرز کی مرمت کا کام جاری ہے،ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے اور الارم سسٹم نصب کردیا گیاتاکہ ہسپتال کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ہسپتال میں ڈینٹل یونٹس فعال کرنے سے مریضوں کو ڈینٹل ایکسرے کی سہولیات میسرآئیں گی۔ڈاکٹرمحمد علی نے کہا کہ  گائنی ، آرتھوپیڈک اور سرجیکل کے مریضوں کو ہفتے میں 6دن او پی ڈی اور او ٹی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے،2009میں تعمیر شدہ5 آپریشن تھیٹرز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ،فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لئے انسنیریٹرایک ہفتے میں کام شروع کر دے گا، اسی طرح 50بستروں پر مشتمل شعبہ ء حادثات واتفاقیہ کو مارچ کے پہلے ہفتے میں الگ عمارت منتقل کردیا جائے گا جبکہ ہسپتال میں امراض قلب کے لئے خصوصی شعبے کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کی سہولت کے لئےدیگراقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں کار پارکنگ کا ٹھیکہ منسوخ کر کے گرین بیلٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین