• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ ،انٹرپول نے پاکستان سے وضاحت طلب کرلی

لندن (صباح نیوز) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف ریڈ وارنٹ کے اجرا کے معاملے پر انٹر پول نے حکومت پاکستان سے13مارچ تک وضاحت طلب کرلی ہے۔ انٹرپول نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے خلاف ریڈ وارنٹ کے اجرا کے معاملے پر حکومت پاکستان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق انٹرپول نے ایف آئی اے کو جواب میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے الطاف حسین کے خلاف جنالزامات پر وارنٹ جاری کئے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں کیوں کہ انٹر پول سیاسی ومذہبی معاملات میں کارروائی نہیں کرتا۔ حکام وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان 13مارچ تک انٹر پول کو وضاحت کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرپول کے سوالات محکمہ داخلہ سندھ کو بھجوائے جائیں گے تاہم محکمے کے جواب کی روشنی میں انٹرپول کے سوالات کا جواب دیا جائے گا،واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔
تازہ ترین