فیصل آباد (خبر نگارخصوصی )ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہداء لاہور کی یاد میں ہونے والا کبڈی ٹو رنامنٹ ذیل گجراں کبڈی کلب نے پاک وطن کبڈی کلب کو 45کے مقابلہ میں 49پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا دونوں ٹیموں نےجارہانہ کھیل پیش کیا ۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض کبڈی مبصر محمد طیب گیلانی ، پروفیسر پرویز ، عبدالحکیم ، فضل حق گجر ، رانا یاسر ، افتخار ٹھاکر ، تنویر ممتازاور شیخ بابر حسین نے سرانجام دیئے ۔