• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن خفیہ ایجنسی نے دنیا بھر میں غیر ملکی صحافیوں کی جاسوسی کی

German Foreign Intelligence Agency Spying On Journalists Around The World
ایک بین الاقوامی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ جرمن خفیہ ایجنسی بی این ڈی نے کئی برس تک دنیا بھر میں غیر ملکی صحافیوں کی جاسوسی کی تھی، ان صحافیوں میں بی بی سی، رائٹرز اور نیویارک ٹائمز کے صحافی بھی شامل ہیں۔

بیلجیئم کے ایک صحافی چوالیس سالہ ارنود زاتمان بیس سال سے افریقا سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ وہ دس سال تک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں مقیم رہے جہاں وہ پہلے بی بی سی اور پھر فرانس ٹونٹی فور سے منسلک رہے۔

کانگو میں دو ہزار چھ میں پہلے آزادانہ انتخابات ہوئے تو جرمن خفیہ ایجنسی بی این ڈی نے زاتمان کے فون نمبر ٹیپ کیے۔ جریدے اسپیگل کے مطابق جرمن خفیہ ایجنسی نے انیس سو ننانوے کے بعد صحافیوں کے پچاس نمبروں کی جاسوسی کی۔
تازہ ترین