سکھر ( بیورو رپورٹ ) سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں کی بھل صفائی کے دوران نہروں کی بندش کے باعث دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی کے باعث سکھر شہر کے متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ محکمہ نساسک کی جانب سے بھل صفائی کے دوران تمام علاقوں میںپانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اعلانات کئے گئے تھے شہر کے اکثریتی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔