اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے سیہون کے زخمیوں کی عیادت کے دوران سندھ حکومت کے مشورے پر درگاہ لعل شہباز قلندر جانے سے اجتناب کیا۔مولا بخش چانڈیو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ سہون کے دوران درگاہ لعل شہباز قلندر پر حاضری کی خواہش ظاہر کی تھی مگر سندھ حکومت نے بتایا کہ فرانزک شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، وزیر اعظم کے درگاہ جانے سے شواہد کو نقصان کا خدشہ ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ صوفیائے کرام اور مذہبی درگاہیں سب کے لئے قابل احترام ہیں، درگاہوں کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔