• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز لیگ اور پی پی ایک سکے کے دو رخ ہیں،جلال محمود شاہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمودشاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطرہ قوم پرستوں سے نہیں بلکہ حکمرانوں  ہے۔ سندھ بربادی اور کرپشن کی نظر ہوگیا ہے۔ حکمرانوں نے ہمیشہ سندھی اور اردو بولنے والوں کو لڑانے کی سیاست کی ہے۔  مردم شماری کے بعد صوبے بھر میں سندھ مارچ کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے حیدر چوک پر سندھ مارچ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل جیل روڈ سے کرپشن اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے حیدرچوک تک سندھ مارچ اور جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے دہشت گردی، کرپشن اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے۔ ہمارے حکمرانوں میں بس سوچ کا فرق ہے جو سیاست کو کاروبار سمجھتے ہیں لیکن سیاست ہمارے لئے عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ اس لئے اپوزیشن میں نہ ہوتے ہوئے اور ایوانوں کے مزے لئے بغیر سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔کراچی میں جلسہ کرنے سے روکا گیا اور حکمرانوں نے دفعہ 144نافذ کردی۔ ہماری ترجیح خوشحال سندھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پی پی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ نواز لیگ جب اپوزیشن میں تھی تو ہمیں گلے لگایا اور بہت سے وعدے کئے جو وفا نہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو دوست اور دشمن کی شناخت کرنی پڑے گی۔ اس کے بغیر معاملات حل نہیں ہونگے۔
تازہ ترین