• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف ایک مؤقف اپنانے سےفرق پڑیگا، نثار کھوڑو

Adopt One Stance Against Terrorism Nisar Khorro
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف ایک مؤقف اختیار کریں گے تو اس سے فرق پڑے گا۔

پیپلزپارٹی کا وفد پہلی بار ایم کیوایم پاکستان کےعارضی مرکز پہنچا، اس مو قع پر پیپلزپارٹی کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جمہوری دور میں فوجی عدالتوں کی باتیں نہیں ہوتیں، تمام سیاسی جماعتوں کو فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو 4مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے،جمہوریت کوبچاتے ہوئے آگے چلنا چاہتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورتی عمل میں شامل ہونا چاہیے۔

نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ہم اکٹھے کوئی اقدام اٹھائیں گے تو بہتر ہوگا، مخصوص حالات میں فوجی عدالتیں قائم کی گئی تھیں، دیکھنا ہوگا کہ فوجی عدالتوں سے کتنا فائدہ ہوا، پیپلز پارٹی سیاست اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سے کبھی نفرت کا رشتہ نہیں رہا، کچھ نہ کچھ کر کے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کردی جاتی ہے۔

اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا کہ حکومت کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان کی مانیٹرنگ کے لیے نگراں کمیٹی بنائی جائے، اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ ایک دو روز میں کرلیا جائے گا۔
تازہ ترین