• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر23 والی بال، افتتاحی روز سندھ کو پی او ایف سے شکست

پشاور(نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواقومی جونیئر انڈر 23 والی بال چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی ۔ قائمقام ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس رشیدہ غزنوی نے افتتاح کیا سیکرٹری والی بال فیڈریشن ایم بی جاوید ، سیکرٹری خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن خالد وقار ، سینئر نائب صدر محمد فقیر اعوان، خزانچی حسن ، ذوالفقار بٹ، پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عبدالرحیم ودیگر بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان بورڈز، پی او ایف واہ، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔ مقابلے تین مارچ تک جاری رہیں گے۔ پیر کو ہونیوالے میچوں میں واپڈا نے فاٹا کو 25-12، 25-9 اور 25-14سے ہرایا۔ واپڈا کی طرف سے محمد چنا ، زبیر اور مقصود نے اچھا کھیل پیش کیا۔ دوسرے میچ میں پی او ایف نے سندھ کو 25-14، 25-15 اور 25-17سے شکست دی پی او ایف کی طرف سے اکبر اور اقبال خان جبکہ سندھ کی طرف سے محمد اسحاق اور محمد سعید نے اچھا کھیل پیش کیا۔ تیسرے میچ میں پاکستان بورڈز نے بلوچستان کو 25-20 ‘25-22 اور 25-23سے، آخری میچ میں پاکستان آرمی نے آزاد کشمیر کو 25-14، 25-19 اور25-17 سے ہرایا۔
تازہ ترین