راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میں جج کی عدم تعیناتی کے باعث بے نظیر قتل کیس سمیت تمام مقدمات کی سماعت گزشتہ روز بھی بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی، ڈیوٹی جج نے راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج 9برس سے زائد پرانے بینظیر بھٹو قتل کیس کے علاوہ تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد اشرف وغیرہ، تھانہ سول لائن میں درج پرائیویٹ سکول کے پرنسپل مفتی عمران کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد علی وغیرہ اور تھانہ رتہ امرال میں درج قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان انس قیوم وغیرہ کے مقدمات کی سماعت بھی بغیر کسی کارروائی کے چھ مارچ اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیزمواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث واحد، الیاس، رب نواز، عدنان اور الطاف کیسوں کی سماعت 13مارچ تک ملتوی کردی۔