کوالالمپور ( جنگ نیوز) دفاعی چیمپئن الینا سویٹلینا ملائشین اوپن ٹینس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں۔ ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں میچ کے دوران وہ پیر کی انجری کا شکار ہوگئیں۔ وہ ٹاپ سیڈ تھیں۔ 22سالہ سویٹلینا نے گذشتہ ہفتے دبئی اوپن ٹائٹل جیت کر پہلی عالمی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے۔