• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان، زرداری ٹیلیفونک رابطہ ناصر جنجوعہ اورمحمود اچکزئی کے بھی مولانا کوفون

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان جمعرات کو فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان چار مارچ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئیں گے۔ دریں اثناء قومی سلامتی کیلئے وزیراعظم کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے مولانا فضل الرحمان کو فون کیا اور فاٹا کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر ان کے تحفظات پر بات چیت کی۔ جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن اسمبلی محمود خان اچکزئی نے بھی مولانا فضل الرحمان سے فون پر رابطہ کیا۔  ایم این اےاخونزادہ چٹان نے بھی  آصف علی زرداری سے ملاقات  کی ، آصف  زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فاٹا کے حقوق  کیلئے آواز بلند کی ہے،سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے آصف  زرداری سے ملاقات میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی۔
تازہ ترین