سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کی سی ای او ایجوکیشن محمد فاورق کو ہدایت کے باوجود بھٹہ مزدوروں کے بچے جن کو حکومت پنجاب کی طرف سے خدمت کارڈ کا اجراءکیا گیا ان کی سکولوں میں حاضری کو مکمل طور پریقینی نہیں بنایا جا سکا ۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اجلاس میں کہا تھاکہ جو بچے سکول نہیں آرہے ان کے والدین سے براہ راست ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا جائے ان سے بچے کے سکول میں نہ آنے کے بارے میں استفسار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا تھاکہ سکول ٹائمنگ کے دوران کسی بھٹہ پر بچہ کام نہیں کرسکتا ۔