گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات میں لاکھ 63ہزار طلبہ و طالبات کی نگرانی کیلئے ساڑھے سات ہزار سے زائد اساتذہ کو تعینات کر دیا گیا جبکہ ایجوکیشن بورڈ ذرائع کے مطابق پہلے روز فزکس اور اسلامیات اختیاری کا پیپر تھا مگر ایک بھی طالبعلم نے نہ تو نقل کی اور نہ ہی کوئی غیر قانونی ذرائع استعمال کیا ،بورڈ ذرائع کے مطابق ہر امتحانی سنٹر میں مناسب روشنی کا بندوبست کر دیا گیا تھا آج بیالوجی کا پیپرہو گا جبکہ 6مارچ سوموار کو انگلش کا پیپر ہونے کی وجہ سے اس دن بورڈ کی اضافی ٹیمیں بھی چھاپے ماریں گی۔