گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 45سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی،محلہ مجاہد پورہ کے قریب 45سالہ نامعلوم خاتون ریلوے لائن کراس کر رہی تھی کہ اچانک ٹرین آگئی جس کی زد میں آکر خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔