سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) بھارتی آبی جارجیت کی وجہ سے پانی کی آمد میں کمی کے باعث مرالہ روای لنک کو ہفتہ کے روز بھی بند کئے رکھا۔ مقبو ضہ جموں وکشمیر سے بہہ کر آنے والے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد میں ہفتہ کے د ن4بجے کے بعد پانی کی آمد11400اور اخراج 5000کیوسک ریکارڈ کیا گیا اور مرالہ بیراج کے مقام پر جموں توی میں2070مناواں توی میں1284اور دریائےچناب میں8042کیوسک جبکہ مرا لہ روای لنک کوبند کردیا گیا اور اپرچناب لنک میں 6400کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔شہر سے گزرنے والے نالہ ایک ، نالہ بھیڈ میں پانی معمول کے مطابق ریکارڈ کیا گیا۔