گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) بےہنگم ٹریفک اورکم عمرڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات ہونا معمول بن گیا،گزشتہ ماہ بھی متعدد افراد جاں بحق جبکہ بیسیوں شدید زخمی ہو کر ہسپتالوں میں زیرعلاج رہے ،اندرون شہر اور نواح میں ہزاروں موٹرسائیکل رکشوں کے اشارے نہ ہونے کے علاوہ کم عمر ڈرائیور تیز رفتاری سے اوورلوڈنگ کرکے کھلے عام سڑکوں پر اپنی گاڑیاں بھگارہے ہیں چھوٹے چھوٹےبچے موٹرسائیکل اور کاریں بھگاتے رہتے ہیں جو روزانہ حادثات کا سبب بن رہے ہیں جبکہ شہر میں جگہ جگہ ٹریفک بلاک ہونا بھی معمول بن گیا ،شہریوں نے میئرگوجرانوالہ سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹریفک کے معاملات کا فوری نوٹس لیکر کارروائی کریں ، ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق بغیر لائسنس اور غیر ذمہ دار ڈرائیوروں کیخلاف روزانہ سخت کارروائی کی جائیگی۔