حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے گیار ہویں جماعت (سائنس ‘جنرل ‘ہیومنیسٹز) سال2015کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے ۔بورڈ کے جاری کردہ گزٹ کے مطابق سائنس جنرل گروپ میں 823طلباءوطالبات نےحصہ لیاجن میں 290 طلباء و طالبات6پیپرزکامیاب ہوئےجبکہ 321پانچ پیپرز ‘116 چارپیپرز ‘44تین پیپرز اور23دو پیپرزاور4 طلباء و طالبات صرف ایک پیپرزمیں پاس ہوئے۔