سبی کے تاریخی میلے کی تقریبات4 روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئیں، میلے کی تقریبات میں مختلف پروگرام پیش کئے گئے، جن سے ملک بھر سے آنے والے لوگ بھرپورلطف اندوز ہوئے۔
میلے میں موٹرسائیکل، جیپ جمپ ،گھوڑوں کاڈھول کی تھاپ پر رقص عوام کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے جبکہ خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں،انہوں نے میلے میں بھرپور شاپنگ کی اور آتش بازی سمیت دیگر پروگراموں میں شرکت کی ۔
تاریخی میلے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات سردارمصطفیٰ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔