بھارت کے وائلڈ لائف پارک میں جنگل کے بادشاہ نے اپنا غصہ سیاحوں پر کچھ یوں نکالا کہ اُنکی گاڑی پر حملہ کر ڈالا۔
یہ خوفناک واقعہ بھارتی شہر بنگلور کے نیشنل پارک میں پیش آیا جب سیاحوں کی گاڑی پر غصیلے شیر نے حملہ کردیا اور گاڑی کے اوپر چڑھنے کی کوشش میں ٹکریں مارنے لگا تاہم گاڑی پر چڑھنے میں کامیاب نہ ہوسکاجبکہ اسی دوران ایک اور ببر شیر کار کے سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق اس خطرناک حادثے میں ڈرائیور نے ہمت دکھائی اور گاڑی آگے بھگا لے گیاجس کے باعث سیاح بالکل محفوظ رہے تاہم اس حملے سے بیحد خوفزدہ ہوگئے۔