کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیصل نبی قتل کیس میں عدالت نے ڈی آئی جی عمران شوکت کے بیٹے منصور مجاہد کی ضمانت منظور کرلی۔ سٹی کورٹ میں فیصل نبی قتل کیس کی سماعت کی گئی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے دبئی سےواپسی پر شہری فیصل نبی ملک کو قتل کردیا تھا۔ملزم منصور مجاہد کے خلاف جون 2013 میں تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے ڈی آئی جی عمران شوکت کے بیٹے منصور مجاہد کی ضمانت منظور کرلی۔