• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد (رپورٹ/ اے بی سومرو ) سیہون میں سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح دوسرے نہیں پہلے مرحلے میں مردم شماری ہوگی‘ ضلع جامشورو کی درخواست کو حکومت سندھ کی اجازت سے بیوروآف اسٹیٹیکس نے تحصیل سیہون میں 15مارچ کو مردم شماری کی منظوری دے دی ہے۔ ”جنگ“ کے رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مئی کے مہینے میں قلندر لال شہباز کا عرس ہوتا ہے‘ ان دنوں میں مردم شماری کا دوسرا مرحلہ سیہون میں شروع ہونا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو خط لکھا گیا کہ تحصیل میں پہلے فیز میں ہی مردم شماری کرائی جائے جو درخواست منظورہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں چھٹی مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15مارچ کو کراچی ڈویژن‘ حیدرآباد اور ضلع گھوٹکی میں شروع ہونے جارہا ہے۔
تازہ ترین