کراچی(نیوزڈیسک) گجرات یونیورسٹی کی جانب سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی، کاسمیٹک سرجری، راکٹس اور طیارے ہندو مقدس ہستیوں نےایجاد کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کی مہاراجہ سیاجی رائو یونیورسٹی کی جانب سے کارک رشی ’’فادر آف میڈیسن ‘‘ اور گارگا منی ’’ سائنٹسٹ آف اسٹار‘‘ نامی سالانہ ڈائری شائع کی گئی جسمیں جوہری ٹیکنالوجی، کاسمیٹک سرجری، راکٹس اور طیاروں کی ایجاد کا کریڈٹ ہندو مقدس ہستیوں کو دیا گیا ،یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ مذکورہ ڈائری میں آر ایس ایس کے سربراہ دناناتھ بترا کی کتابوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔