• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری حکومت نےاقتصادی حالات کی بہتری کیلئے بے مثال کام کیا،احسن اقبال

اسلام آباد (وقائع نگار،کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات  احسن اقبال  نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی اقتصادی حالات کی بہتری کیلئے بے مثال کام کیا ہے، ہماری سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے اورپاکستان کے بارے میں تمام عالمی انڈیکٹر مثبت ہیں  ،وہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں  کمیونیکیشن ، کمپیوٹنگ اور ڈیجیٹل سسٹمز کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس   کی اختتامی  تقریب سے خطاب کررہے تھےجس کا مقصد اکیڈیمیا ، تحقیقی اداروں اور انڈسٹری کو ایک بین الاقوامی فورم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنے علم ، تجربات اور معاونت کا اظہار کر سکیں۔  احسن اقبال  نے کہا کہ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ C-CODEکانفرنس نے اپنے پہلے ہی سال میں دنیا بھر سے ریسرچرز اور اکیڈیمیا کو متوجہ کیا اور بحریہ یونیورسٹی کے ذریعے پاکستان میں ٹیکنیکل کانفرنسوں کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ تخلیقی کام جمع کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حکومت کی پالیسیز اور اقدامات تمام شعبوں بالخصوص ICTکے شعبے میں بے مثال ترقی کی بنیاد ثابت ہوں گے۔ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر ایڈمرل (ر) تنویر فیض ہلال امتیاز (ملٹری) نے  نے کہا کہ آج  ہم درحقیقت ایک جدید ترین ٹیکنالوجیکل دور کا حصہ ہیں ، ایک ایسا دور جہاں لوگ روایتی حدود سے باہر نکل کرقطع نظر جغرافیائی حدودجدید ترین رابطہ ذرائع کے استعمال سے ایک دوسرے سے اپنے آئیڈیاز اورصلاحیتیں شیئر کرتے ہیں، اور یہ سب کچھ اس گلوبل ورلڈ میں ممکن ہورہا ہے۔ انجینئرنگ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر نجم الاسلام نے کہا کہ ہمار ی پوری  توجہ  جدید ترین بین الکلیاتی تحقیق پر ہے  سلام آباد (کامرس رپور ٹر ) وفاقی وزیراحسن اقبال نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے بارے میں مقامی حکومتوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہاہے کہ وسائل کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔عوام کی شراکت کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں ،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مقامی حکومتوں کے نمائندوں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، 2025 ءتک پاکستان کو دنیا کی 25 ویں بڑی معیشتوں اور ایشیئن ٹائیگر بنا نے کے لئے موجودہ حکومت ترجیح اقدامات کر رہی ہے جس کے لئے مقامی حکومتوں کو ہر ممکن اختیارات منتقل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علم سے محروم قومیں پیچھے جبکہ جدت اپنانے والی قومیں آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 65 سال میں پہلی مرتبہ ایک حکومت نے پانچ سال حکومت پوری کی اور انتخابات کے بعد اقتدار جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو منتقل ہوا،اب دوسری حکومت مدت پوری کررہی ہے،ترقی کے لئے امن، استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔
تازہ ترین