سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) مدارس کے بعد این جی اوز کی جیو ٹرینکنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبہ بھر کے مدارس کی جیو ٹرینکنگ کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد ضلع سیالکوٹ میں ملکی اور غیر ملکی امداد پر چلنے والی این اجی اوز کی جیو ٹریکنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ این جی اوز کی رجسٹریشن انکے وسائل ، بینک اکاونٹ، اثاثہ جات کے علاوہ متعلقہ شعبہ جات سے انکی رجسٹریشن کے عمل کی بھی تصدیق کی جاسکے۔ ذرائع کیمطابق ضلع سیالکوٹ میں منشیات کے حوالے سے کام کرنے والی چند این جی اوز ایسی موجود ہیں جو اینٹی نارکوٹکس کے ساتھ ا پنا الحاق بتاتی ہیں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈسٹرکٹ آفیسر شریف گھمن نے رابطہ پر بتایا کہ سیالکوٹ میں200سے زائد این جی اوز کی جیو ٹریکنگ تقریبا مکمل ہو چکی ہے جبکہ انکے آڈٹ کے بارے میں حتمی رپورٹ تیار کی جارہی ہے اس ضمن میں وزارت داخلہ کے احکامات کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے تاکہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کی سرکوبی کی جاسکے۔