فیصل آباد (خبر نگارخصوصی )ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چیلنج کپ کبڈی میچ عالم کبڈی کلب ملک پور نے ندیم کبڈی کلب فیصل آباد سٹی کو 43کے مقابلہ میں 52پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا۔ ہاف ٹائم میں دونوں ٹیموں کے پوائنٹس 23،23سے برابر تھے ۔ عالم کبڈی کلب نے مقررہ وقت ختم ہونے پر میچ 9پوائنٹس سے اپنے نام کرلیا ۔ فیضان سینڈو کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈدیا گیا ۔